top header add
kohsar adart

عدالت میں عدم پیشی پر ملک ریاض اور بیٹے کی جائیداد ضبط

عدالت میں عدم پیشی پر بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض اور بیٹے کی جائیداد ضبط کرلی گئی۔
جائیداد ضبط کرنے کے حوالے سے حکم نامہ اسلام آباد کی احتساب عدالت ون کے جج محمد بشیر نے جاری کیا۔
ضبط کی گئی جائیداد میں بینک اکاؤنٹ، اراضی، گاڑیاں اور ٹریکٹرشامل ہیں۔
ضبط کی گئی اراضی پر بحریہ ٹاؤن کے دفاتر بھی قائم ہیں۔
اس حوالے سے نیب، ایکسائز آفس اور بینکوں کو ہدایات جاری کردی گئیں۔
یاد رہے کہ 6 جنوری سے ملک ریاض اور ان کا بیٹا اشتہاری بھی قرار دیئے جاچکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More