kohsar adart

بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل 3 فروری تک مکمل ہوجائے گا، الیکشن کمیشن

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے پرنٹنگ پریس آف پاکستان کا دورہ کیا اور وہاں بیلٹ پیپرز کی طباعت کا جائزہ لیا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے بیلٹ پیپرز کے معیار اور طباعت کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا

بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل 3 فروری تک مکمل ہوگا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ تین فروری تک 26 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے، بیلٹ پیپزز خصوصی فیچرز کا حامل ہوگا،

کراچی میں واقع پرٹنگ پریس میں پہلے بلوچستان اور پھر سندھ کے حلقوں کے بلیٹ پیپزز چھاپے جارہے ہیں
جبکہ اسلام آباد میں سرکاری پرنٹنگ میں خیبرپختونخوا، پنجاب اور اسلام آباد کے حلقوں کے بلیٹ پیپرز کی چھپائی شروع ہے

ووٹ کی چھپائی کیلئے 2 ہزار 70 ٹن خصوصی کاغذ مہیا کیا گیا ہے۔

 

خیال رہے کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کیلئے 17 ہزار 8 سو 16 امیدوار میدان میں اتریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More