
اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں کی سرکاری گاڑی کو حادثہ
حافظ آباد میں اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں کی سرکاری گاڑی گڑھے میں گر گئی۔
اندرون شہر حافظ آباد میں روڈ زیر تعمیر ہے، 5 فٹ گہرا اور 50 میٹر لمبا گڑھا کھود رکھا ہے
گاڑی میں تحصیل دار پنڈی بھٹیاں اور ڈرائیور موجود تھے، تحصیل دار اور ڈرائیور حادثے میں بال بال بچ گئے۔
واضح رہے کہ حادثے میں گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے اور مسافر بچ گئے۔