kohsar adart

بلوچستان میں ایرانی میزائل حملہ،دو بچےشہید۔پاکستان کاسخت احتجاج

پنجگور میں تین بچیاں شدید زخمی ہوئی ہیں،جیش العدل کو نشانہ بنانے کا دعوٰٰی

پاکستان نے ایرانی فورسز کی جانب سے بلوچستان میں میزائل حملے کے نتیجے میں دو بچوں کی شہادت پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے نتائج سنگین ہو سکتے ہیں جس کے ذمہ داری ایران پر عائد ہوگی۔

دفتر خارجہ کی جانب سے تہران میں موجود ایرانی حکام سے اس سلسلے میں احتجاج کیا گیا ہے جبکہ ایرانی ناظم الامور کو بھی طلب کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ایرانی فورسز نے پاکستانی سرحد کے اندر بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ایک گاؤں کے رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق جبکہ تین بچیاں شدید زخمی ہوئی ہیں۔

 

پاکستان نے ایران کی جانب سے اپنی فضائی حدود کی بلا اشتعال خلاف ورزی اور حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے نتائج کی ذمہ داری مکمل طور پر ایران پر عائد ہوگی۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران سے متصل بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ایرانی فورسز کی جانب سے فائر کیے گئے میزائل سبز کوہ کے علاقے میں گرے ہیں۔

 

اس حوالے سے کمشنر مکران ڈویژن سعید عمرانی کا کہنا تھا کہ حملے میں ہونے والے نقصان کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں تاہم اب تک وہاں دو بچوں کی ہلاکت کی اطلاع ملی ہے سرکاری ذرائع کے مطابق جس علاقے میں یہ میزائل گرا، وہ ابادی والا علاقہ ہے سبز کوہ پنجگور شہر سے تقریبا 90 کلومیٹر دور ایرانی سرحد کے قریب واقع ہے۔اس واقعے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے تاہم اس کی مکمل تفصیلات نہیں مل سکیں۔

 

دو بچوں کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ تین لڑکیاں زخمی ہیں۔دفتر خارجہ
دفتر خارجہ نے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ میزائل حملے کے نتیجے میں دو بچوں کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ تین لڑکیاں زخمی ہیں۔ دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خود مختاری کی خلاف ورزی مکمل طور پر ناقابل قبول ہے اور اس کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ بیان کے مطابق اس سے زیادہ تشویش ناک بات یہ ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان رابطے کے  ذرائع موجود ہونے کے باوجود یہ غیر قانونی عمل کیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ یہ کہا ہے کہ دہشت گردی خطے کے تمام ممالک کے لیے مشترکہ خطرہ ہے جس کے لیے مربوط کاروائی کی ضرورت ہے، لہذا اس طرح کے یکطرفہ اقدامات اچھے ہمسایہ تعلقات سے مطابقت نہیں رکھتے اور دو طرفہ تمام کو شدید نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ایرانی فورسز نے دعوی کیا ہے کہ یہ کارروائی جنگجو گروپ جیش العدل کے ٹھکانوں پر کی گئی ہے جو ایران کے اندر دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہیں۔

Iranian missile attack in Balochistan, two children martyred. Pakistan strongly protested
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More