top header add
kohsar adart

خاندانوں کی حکمرانی اور باریوں کے راستے بند اورعوام بیدار ہوچکے، سراج الحق

استحکام اور امن کا راستہ پولنگ اسٹیشن سے ہوکر گزرتا ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ خاندانوں کی حکمرانی اور باریوں کے راستے بند اور عوام بیدار ہوچکے ہیں۔

تیمر گرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ الیکشن التوا سے متعلق سینیٹ قراردادوں کی کوئی اہمیت نہیں،

ان قراردادوں سے ایوان کا وقار مجروح ہوا۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ استحکام اور امن کا راستہ پولنگ اسٹیشن سے ہوکر گزرتا ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ خاندانوں پر مشتمل سیاسی جماعتیں اسٹیٹس کو برقرار رکھنا چاہتی ہیں،

اشرافیہ کو عوام کی حکمرانی ڈراؤ نے خواب کی طرح لگتی ہےمگر خاندانوں کی حکمرانی اور باریوں کے راستے بند اور عوام بیدار ہوچکے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ان کی پارٹی اقتدار میں آکر مہنگائ کا ختمہ کرے گی اور سود پر پابندی لگا کر معیشت سنوارے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More