پنجاب میں دھند کے ڈھیرے،موٹرویز بند
پنجاب میں دھند کے ڈھیرے،موٹرویز بند،پنجاب میں دھند کے ڈھیرے طویل ہونے لگے ،
حد نگاہ میں کمی کے باعث سر شام ہی لاہور ملتان موٹروے ایم تھری کو فیض پور سے درخانہ تک بند کر دیا گیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 3 کو عبدالحکیم سے لاہور تک بند کر دیا گیا،
ایم 5 کو شیرشاہ انٹر چینج سے روہڑی تک بند کیا گیا ہے ،موٹروے ایم 4 کو عبدالحکیم انٹرچینج سے
پنڈی بھٹیاں تک ٹریفک کیلئے بند کیا گیا،
شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں،شہری ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔