kohsar adart

ملتان، نمونیا بے قابو، 13 بچے جاں بحق

یکم جنوری سے 10 جنوری 2024ء کے دوران نمونیا کے شکار 13 بچے دم توڑ گئے

ملک بھر سمیت ملتان میں بھی بچے سخت سردی اور خشک موسم کی وجہ سے بڑی تعداد میں نمونیا کا شکار ہورہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملتان کے چلڈرن ہسپتال میں یکم جنوری سے 10 جنوری 2024ء کے دوران نمونیا کے شکار 13 بچے دم توڑ گئے

جبکہ اس وقت بھی چلڈرن کمپلیکس میں نمونیا اور چیسٹ انفیکشن کے 100 بچے زیرِ علاج ہیں۔

ترجمان چلڈرن کمپلیکس کے مطابق نمونیا کا شکار زیادہ تر بچے مضافات سے ریفر ہو کر بگڑی ہوئی حالت میں رپورٹ ہو رہے ہیں،

شدید سردی سموگ اور دھند کے باعث نمونیا اور چیسٹ انفیکشن کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More