kohsar adart

این اے 258 کے امیدوار اسلم بلیدی پر قاتلانہ حملہ، شدید زخمی

مین روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اسلم بلیدی کو زخمی کیا،

تربت میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 258 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار اسلم بلیدی قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئے، نگران وزیراعلیٰ بلوچستان نے حملے کی رپورٹ طلب کر لی۔

ڈپٹی کمشنر کیچ کا کہنا ہے کہ مین روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اسلم بلیدی کو زخمی کیا، اسلم بلیدی کو ٹانگ اور بازو پر گولی لگی، اسلم بلیدی سابق صوبائی وزیر اور سینیٹر بھی رہے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ اسلم بلیدی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے میر اسلم بلیدی پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے محکمہ داخلہ بلوچستان سے رپورٹ طلب کرلی اور ہدایت کی کہ انتخابی مہم کے دوران امیدواروں کو فول پروف سکیورٹی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

میر علی مردان خان ڈومکی نے فائرنگ سے زخمی ہونے والے سیاسی رہنما میر اسلم بلیدی کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More