سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی عہدے سے مستعفی
سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دیا ہے۔
سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایات پر کارروائی کا سامنا کرنے والے سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر اکبر نقوی عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔
سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دیا ہے۔
جسٹس مظاہر کے استعفے کے متن میں کہا گیا ہے کہ میرے لیے پہلے لاہور ہائی کورٹ اور پھر سپریم کورٹ کے جج کے فرائض انجام دینا قابل فخرہے،
ایسے حالات جن کا عوام کو علم ہے اور کچھ حد تک ریکارڈ پر موجود ہیں، میرے لیے ممکن نہیں ہے کہ میں سپریم کورٹ کے جج کے طور پر فرائض نبھاتا رہوں،
قانونی کارروائی کو مدنظر رکھتے ہوئے بھی ایسا ہی کرنا چاہیے لہٰذا میں بطور سپریم کورٹ کے جج آج مستعفی ہوتا ہوں۔
جسٹس مظاہر نقوی نے استعفے کی کاپی سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو بھی بھیج دی۔
جسٹس مظاہر اکبر نقوی 17 مارچ 2020 کو سپریم کورٹ کے جج بنے تھے، اس سے قبل وہ لاہور ہائیکورٹ کے جج تھے۔
خیال رہے کہ جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں کیس زیرسماعت ہے اور اس سے قبل جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کو شوکاز کا تفصیلی جواب جمع کرایا تھا۔