kohsar adart

راولپنڈی،SIPS صدر بیرونی،سول لائینز اور کینٹ کا افتتاح

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے راولپنڈی میں سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنز صدر بیرونی، سول لائینز اور کینٹ کا افتتاح کر دیا،

آئی جی پنجاب نے پنجاب بھر کے 36 اضلاع کے ایک ایک سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشن کا آن لائن افتتاح بھی کیا،

افتتاح کے موقع پر کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ، آر پی او سید خرم علی، سی پی او سید خالد ہمدانی، ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے،

تھانہ کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ ایک ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیا گیا ہے،

تھانوں کی انتظار گاہ میں معیاری فرنیچر، فرنٹ ڈیسک، انفارمیشن ایل سی ڈیز، اور جدید کمرے لگائے گئے ہیں،

آئی جی پنجاب نے نئے تھانوں کے تمام حصوں معائنہ کیا،

آئی جی پنجاب نے قلیل مدت میں جدید طرز پر اپ گریڈیشن کو سراہا،

آئی جی پنجاب نے دیگر تمام تھانوں کی اپ گریڈیشن کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی،

تھانوں کے تفتیشی کمروں کو بھی خوبصورت بنایا گیا ہے اور پبلک فرینڈلی ماحول کو یقینی بنایا گیا ہے،

آئی جی پنجاب

پنجاب بھر میں تھانوں کی SIPS کی سطح پر اپ گریڈیشن کی گئی ہے، آئی جی پنجاب

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More