top header add
kohsar adart

پاراچنار میں مسافر گاڑی پر فائرنگ،4 جاں بحق

پاراچنار میں مسافر بس پر فائرنگ کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔

خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کی تحصیل لوئر کرم کے علاقے پارا چنار میں نامعلوم افراد نے مسافر گاڑی پر فائرنگ کردی،

جس کے نتیجے میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر گاڑی پارا چنار سے کوہاٹ جارہی تھی۔زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

پاراچنار میں مسافر بس پر فائرنگ کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔

 

گزشتہ ہفتے 30 دسمبر 2023 کو بھی پاراچنار کے قریب صدہ بازار میں پشاور جانے والی وین پر ملزمان نے حملہ کیا

جس کے نتیجے میں ایک مسافر زخمی ہوا تھا۔

 

وین میں موجود مسافر کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے تھے۔

 

اس واقعے سے 3 روز قبل بھی ہنگو کے قریب پاراچنار جانے والی بس پر فائرنگ کے

واقعے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More