kohsar adart

الیکشن 8 فروری کو ہوں گے، مریم اورنگزیب

دوسری جماعتیں روئیں یا چیخیں، الیکشن 8 فروری کو ہوں گے

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سینیٹ کی قرارداد کے آگے پیچھے کوئی بھی ہو الیکشن شیڈول پر عمل ہو گا، دوسری جماعتیں روئیں یا چیخیں، الیکشن 8 فروری کو ہوں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ سینیٹ میں قرارداد جو گزشتہ روز منظور ہوئی صرف اس کی ن لیگ نے مخالفت کی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو الیکشن کے دوران بیٹی کے ساتھ جیل بھیجا گیا، سازش کے تحت پہلے لاہور ہائی کورٹ گئے، پھر سینیٹ قرارداد کا ساتھ دیا، یہ لوگ اندر چپ رہتے ہیں اور باہر ڈھول پیٹتے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ یہ ڈھیل ان کو تب ملی جب 9 مئی کے دہشت گرد کو گڈ ٹو سی یو کہا گیا، 9 مئی کو پورے ملک کو جلانے کا کہا، پھر کہا کارکنوں نے یہ کیا، اب کارکن بھگت رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی رہنما نے کہا کہ جیلوں میں بیٹھ کر دھمکیاں دینا بند کرو، ان لوگوں کو پاکستان کے عوام ووٹ نہیں دیں گے، پاکستان کے عوام کو الیکشن چاہئیں، صرف نواز شریف کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی۔

ان کا کہنا ہے کہ 9 مئی والوں پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، مسلم لیگ ن الیکشن کے لیے پوری طرح تیار ہے، پی ٹی آئی والے لاہور ہائی کورٹ گئے تاکہ الیکشن رک جائیں، جیب سے سائفر نکالتا ہے اور کہتا ہے محسن نقوی نے میری حکومت گرائی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More