kohsar adart

بلے کا نشان واپس لینے کے خلاف درخواست خارج

لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی بلے کا نشان واپس لینے کے خلاف درخواست خارج کر دی۔

جسٹس جواد حسن نے پی ٹی آئی رہنما عمر ڈھلوں کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔

لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عمر ڈھلوں کی درخواست کو ناقابلِ سماعت قرار دے دیا۔

عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ انتخابی نشان واپس لینے کا فیصلہ قانون کے منافی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی اور انتخابی نشان پر حکم امتناعی واپس لیتے ہوئے الیکشن کمیشن کا 22 دسمبر کا فیصلہ بحال کر دیا تھا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو کالعدم قرار دے کر پارٹی سے انتخابی نشان ’بلا‘ واپس لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More