kohsar adart

پشاور ہائیکورٹ نے زرتاج گل کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی

پشاور ہائیکورٹ نے زرتاج گل کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی ،پشاور پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو گرفتاری سے روک دیا۔

قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی راہداری ضمانت کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی ،

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ابراہیم خان درخواست پر سماعت کی

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پشاور میں کیا ہو رہا ہے آج جو مجھے آنا پڑا،

آج گیٹ کے باہر میرے 22 گریڈ آفیسر رجسٹرار کی بے عزتی ہوئی ہے، کیا آپ پولیس میں 22 گریڈ آفیسر ہے؟

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہاکہ کہاں ہے ایس ایس پی آپریشن پشاور ؟

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے سی سی پی او اور ایس ایس پی آپریشن کاشف عباسی کو طلب کرلیا۔

بعد ازاں عدالت نے پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی

اور پشاور پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو گرفتاری سے روک دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More