kohsar adart

ایران: جنرل سلیمانی کی یاد میں تقریب کے دوران دھماکے، 73 ہلاک

ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ملک کے جنوبی شہر کرمان میں جنرل قاسم سلیمانی کے مقبرے کے قریب دو دھماکے ہوئے ہیں۔

یہ دھماکے ایک تقریب کے دوران ہوئے جو2020 ء میں بغداد میں امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے

جنرل قاسم سلیمانی کی یاد میں منعقد کی گئی تھی۔

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے جنوب مشرقی شہر کرمان میں تقریب کے دوران پہلے اور

پھر دوسرے دھماکے کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ کم از کم 73 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

نیم سرکاری نور نیوز کے مطابق ’قبرستان کی طرف جانے والی سڑک پر گیس کے کئی سلنڈر پھٹ گئے۔‘

ایران کے سرکاری میڈیا نے ایک مقامی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ ’ابھی تک ی

ہ واضح نہیں ہے کہ دھماکے گیس سلنڈروں سے ہوئے یا دہشتگرد حملہ تھا۔‘

سرکاری ٹی وی نے ریڈ کریسنٹ کے امدادی کارکنوں کو تقریب میں زخمی لوگوں طبی امداد دیتے ہوئے دکھایا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More