kohsar adart

غزہ فلسطینیوں کی سر زمین ہے اور رہے گی،امریکی محکمہ خارجہ

امریکا کا اسرائیلی وزراء کی جانب سے فلسطینیوں کوغزہ سے نکل جانے کے بیان کی مذمت کرتے ہوئےکہنا ہے کہ غزہ فلسطینیوں کی سرزمین ہے اور رہے گی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ فلسطینیوں کی سر زمین کے خلاف اسرائیلی وزراء کا بیان اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ ہے، حماس کا اب کوئی مستقبل نہیں، کوئی دہشتگرد گروپ اب اسرائیل کیلئے خطرہ نہیں۔

میتھیو ملر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری بیان میں لکھا کہ ’امریکا نے اسرائیلی وزراء سموٹریچ اور بین گویر کے اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ بیانات کو مسترد کر دیا ہے،

غزہ سے بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کی نقل مکانی نہیں ہونی چاہیے‘۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More