
پاکستان میں کورونا کی نئی قسم سے متعلق بڑی خبر آگئی!
وفاقی وزارت صحت نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی نئی قسم جے این 1 کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔
ترجمان کے مطابق کچھ ممالک میں کورونا کی نئی قسم جے این 1 اومیکرون رپورٹ ہوا ہے تاہم وزارت صحت مسلسل صورتحال کی مانیٹرنگ کر رہی ہے۔
اس حوالے سے نگران وزیرصحت نے کہا کہ پاکستان میں ابھی تک جے این 1 کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشنز کی سفارشات پر عمل درآمد یقینی بنارہے ہیں،
صحت کے صوبائی اور علاقائی اداروں کو ٹیسٹنگ بڑھانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
انہوں نے اپیل کی کہ سردیوں میں کورونا یا فلو جیسی بیماریوں کے پھیلاؤ سے بچنے کیلئے ماسک کا استعمال کریں۔