پاک چین سرحد کو دو ہفتوں کے لئے کھول دیا گیا
گلگت میں پاک چین سرحد کو کھول دیا گیا ہے، جو 16جنوری تک کھلی رہےگی۔
گلگت میں خنجراب پاس پر پاکستان اور چین کی سرحد کو 30 نومبر کو بند کردیا گیا تھا،
تاہم اب پاک چین سرحد عارضی طور پر کھول دی گئی ہے۔
حکام کے مطابق سرحد 2 ہفتے کے لئے کھولی گئی ہے، اور سرحد کو کنٹینرز کی منتقلی کے لئے کھولا گیا ہے،
پاک چین سرحد2 سے 16جنوری تک کھلی رہے گی اور اس کے بعد معمول کے مطابق بند کردی جائے گی۔
واضح رہے کہ سرحد بارڈر پروٹوکول ایگریمنٹ کے تحت ہرسال خنجراب ٹاپ پر برفباری
کے باعث سرحد بند کردی جاتی ہے، جس کو پانچ ماہ بعد یکم اپریل کو کھولا جاتا ہے۔