ایبٹ آباد میں زمین سے لاوا نکلنے لگا
ابیٹ آباد کالا پل نزد شائینہ جمیل ایبٹ ہائیٹس چنار اپارٹمنٹس کی عقبی دیوار کے قریب اچانک زمین آگ نکلنے کی اطلاع پر قریبی علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق 15 سے 20 فٹ کھدائی کے نتیجے میں لاوے جیسا گرم مادہ نکلنےلگا۔
جس سے قریبی علاقوں میں خوف و ہراس پھیلنے لگا۔
چنار اپارٹمنٹس انتظامیہ کی جانب سے جیالوجسٹ بلوا لیے گئے۔
لوگ سوال کر رہے ہیں کہ کیا اس کیمیائی عمل سے ایبٹ ہائٹس پر مزید نقصان ہو سکتا ہے ۔۔۔؟
علاقہ مکینوں کے مطابق اس حوالے سے محکمہ معدنیات سمیت ضلعی انتظامیہ کو فورا” نوٹس لینا چائیے
اور نقصان دہ معاملات کی صورت میں حفاظتی اقدامات اٹھانے چائیں