
جاپان میں زلزلہ، ہلاکتیں 24 ہو گئیں
جاپان میں زلزلے سے ہلاک افراد کی تعداد 24 ہو گئی۔
یہ بات جاپان حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے سرکاری اعلامیے میں کہی گئی ہے۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق گزشتہ روز زلزلے کے بعد سے اب تک 50 آفٹر شاکس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ریسکیو کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔