
کوہسار یونیورسٹی مری کے وائس چانسلر کا اعزاز
کوہسار یونیورسٹی مری کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر سید حبیب علی بخاری ہمالین یونیورسٹی کنسورشیم (HUC) پاکستان چیپٹر کے نئےچیئرپرسن منتخب ہو گئے ۔
واضح رہے کہ ہمالین یونیورسٹی کنسورشیم 100 سے زیادہ جامعات کا ایک کنسورشیم ہے جو 8 علاقائی ممالک اور دنیا بھر کی یونیورسٹیوں میں پھیلا ہوا ہے۔ کنسورشیم پائیدار پہاڑی مستقبل کے لیے اعلیٰ معیار کے علم اور ہنر کی پیداوار کے لیے خطے کے تعلیمی اداروں کی مضبوط صلاحیت کو فروغ دینے اور اسے برقرار رکھنے کے مقصد کے ساتھ کام کرتا ہے۔
ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد میں کنٹری چیپٹر میٹ اپ میں HUC کنٹری چیپٹر کی نئی چیئر ہونے کا اعزاز دیا گیا۔ آئی سی آئی ایم او ڈی ہیڈ کوارٹر نیپال میں تعینات ہمالین یونیورسٹی کنسورشیم سیکرٹریٹ کے پروفیسر ٹرونگ خود میٹنگ میں موجود تھے۔ انہوں نے پروفیسر ڈاکٹر بخاری کو منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور خواہش ظاہر کی کہ HUC پاکستان چیپٹر مستقبل میں ان کی قیادت میں پروان چڑھے گا۔
Vice Chancellor Kohsar University Murree elected chairperson,کوہسار یونیورسٹی مری کے وائس چانسلر کا اعزاز