دیربالا،گاڑی کھائی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق
دیربالا میں گاڑی کھائی میں گرنے سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے.
افسوسناک حادثہ دیربالا کے علاقے سلام کوٹ میں پیش آیا جہاں گاڑی گہری کھائی میں جاگری،
حادثے میں ایک خاتون اور ایک مرد جاں بحق ہوگئے جبکہ 6 افراد زخمی بھی ہوئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، زخمیوں کو دیر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کو طبی امداد دی جاری ہے۔
ہری پور میں کار پل سے نیچے جاگری، سینئر صحافی سمیت 3 افراد شدید زخمی
دوسری جانب ہری پور میں ریلوے اسٹیشن کے قریب موٹر کار پل سے نیچے جاگری،
حادثے میں سینئر صحافی عقیل احمد اعوان سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
زخمیوں میں عقیل احمد، ان کی خالہ اور کزن شامل ہیں جبکہ زخمیوں کو پہلے ٹراما سنٹر منتقل کیا گیا بعدازاں ایبٹ آباد منتقل کردیا گیا۔