top header add
kohsar adart

اسرائیلی حملوں سے در بدر فلسطینی خاتون نے چار بچوں کو جنم دے دیا

اسرائیلی حملوں سے در بدر ہونے والی فلسطینی خاتون کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی ولادت ہوئی ہے،

قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں میں سے ایک ابھی اسپتال میں ہے۔

اسرائیلی بمباری، در بدری، خوراک کی کمی اور صحت کی ناپید سہولتوں نے ننھے فرشتوں کے ماں باپ کو خوشیاں منانے سے محروم کر دیا۔

اسرائیلی حملوں اور دھمکیوں کے بعد فلسطینی خاتون اپنے اہلخانہ کے ساتھ شمالی غزہ سے در بدر

ہو کر دیر البلاح کے پناہ گزین کمیپ میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئی تھیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں 50 ہزار فلسطینی حاملہ خواتین مناسب خوراک اور صحت

کی سہولتوں کے بغیر غیر انسانی حالات کا سامنا کرتے ہوئے جان جانے کے شدید خطرات سے دو چار ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More