میلبرن ٹیسٹ، دوسری اننگز میں آسٹریلیا مشکلات کا شکار
آسٹریلیا نے دوسری اننگ 54 رنز کی برتری کے ساتھ شروع کی تو ابتدا سے ہی پاکستانی فاسٹ بولرز نے شاندار بولنگ کی۔
دوسری اننگ میں آسٹریلیا کی پہلی وکٹ پہلے اوور کی دوسری ہی گیند پر گر گئی، عثمان خواجہ کو صفر پر شاہین شاہ آفریدی نے کیچ آؤٹ کرایا۔
تیسرے اوور میں دوسری وکٹ بھی شاہین آفریدی نے ہی حاصل کی، اس مرتبہ انہوں نے مارنس لبوشین کو 4 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا۔
ابتدائی دو وکٹیں حاصل کرنے کے بعد دوسرے اینڈ سے شاندار بولنگ کرتے ہوئے میر حمزہ نے بھی وکٹیں حاصل کرنا شروع کردیں۔
آسٹریلوی اننگ کے 5.1 اوور میں میر حمزہ نے ڈیوڈ وارنر کو 6 رنز پر بولڈ کیا جس کے بعد انہوں نے اگلی ہی گیند پر ٹریوس ہیڈ کو بھی بولڈ کیا۔