
یاسرعرفات قو می کرکٹ ٹیم کے ہائی پرفارمنس کوچ مقرر
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق فاسٹ بولر یاسر عرفات کو قومی کرکٹ ٹیم کا ہائی پرفارمنس کوچ مقرر کردیا۔
پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں یاسر عرفات کی بطور پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہائی پرفارمنس کوچ تقرری کا اعلان کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق یاسر عرفات نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ٹیم مینجمنٹ کا حصہ ہوں گے
وہ 29 دسمبر سے لاہور کے کیمپ میں بطورکیمپ کمانڈنٹ خدمات انجام دیں گے