kohsar adart

الیکشن کمیشن فیصلہ معطلی کا تحریری حکم نامہ جاری

شاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے فیصلے کی معطلی کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

عدالت عالیہ کے فیصلے میں کہا گیا کہ دلائل سننے کے بعد عدالت الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرتی ہے۔

اس میں یہ بھی کہا گیا کہ 8 فروری کو عام انتخابات اور 13 جنوری کو انتخابی نشانات جاری کرنے کا آخری دن ہے۔

سیاسی جماعت کو انتخابی نشان سے محروم کرنا ووٹرز کی حق تلفی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پی ٹی آئی کو ’بلے‘ کا نشان واپس مل گیا

پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے میں مزید کہا گیا کہ فریقین کو 9 جنوری 2024 تک نوٹسز جاری کرنے کا حکم دیا جاتا ہے۔

 

الیکشن کمیشن کا 22 دسمبر 2023 کا فیصلہ معطل کیا جاتا ہے۔

فیصلے میں عدالت نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن 9 جنوری تک

پی ٹی آئی انتخابات سرٹیفکیٹ ویب سائٹ پر ڈالے۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بحال کرنے کی بھی ہدایت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More