kohsar adart

پی ٹی آئی کا بلے کا نشان واپس لینے کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن کی جانب سے انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے

اور بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔

جمعہ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کے بعد ہفتہ کو پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کے ممبران پشاور ہائیکورٹ پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کو الیکشن کمیشن کی جانب سے تاحال تصدیق شدہ فیصلہ موصول نہیں ہوا ہے۔

پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ تصدیق شدہ فیصلہ ملتے ہی عدالت سے رجوع کریں گے،

تصدیق شدہ کاپی نہ بھی ملی تو بھی کیس دائر کریں گے

جبکہ تصدیق شدہ کاپی نہ ہونے کی وجہ سےعدالت اعتراض اٹھا سکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More