kohsar adart

جمشید دستی کی گرفتاری کیلئے چھاپہ،کاغذات نامزدگی بھی مسترد

پی ٹی آئی کے روپوش رہنما جمشید دستی نے کہا ہے کہ پولیس نے میرے گھر پر چھاپہ مار کر گھر کا محاصرہ کیا ہوا ہے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پولیس نے میرے گھر پر چھاپہ مار کر گھر کا محاصرہ کیا ہوا ہے،

چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست کی کہ ہمارے گھروں کی چار دیواری کا تقدس پامال ہونے سے بچایا جائے۔

قبل ازیں جمشید دستی کی اہلیہ نازیہ اپنے وکیل کے ہمراہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے ریٹرننگ آفیسر کے پاس آئی تھیں۔

وکیل کے مطابق اسسٹنٹ ریٹرنگ آفیسر نے ہمارے کاغذات نامزدگی کی تصاویر بناکر کہیں واٹس ایپ پر بھیجیں

اور بعدازاں ہمیں کہا گیا کہ آپ کے کاغذات نامزدگی وصول نہیں کرسکتے۔

ریٹرننگ آفیسر کے ذرائع نے کہا ہے کہ جمشید دستی کے کاغذات نامزدگی کے ساتھ ٹیکس ریٹرنز منسلک نہ ہونے کی وجہ سے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کیے گئے۔
دوسری جانب سابق چیئرمین اور وائس چیئرمین کی ضمانتوں کی منظوری پر پی ٹی آئی نے تشکر و اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو فی الفور رہا کیا جائے۔

مزید کسی مقدمے میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو گرفتار کرنے سے روکا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More