top header add
kohsar adart

سیاہ پٹی باندھنے پر آسٹریلوی بیٹر پر فرد جرم عائد

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں سیاہ پٹی باندھنے پر آسٹریلوی بیٹر عثمان خواجہ پر فرد جرم عائد کر دی۔

آئی سی سی کے مطابق عثمان خواجہ نے ذاتی پیغام کی تشہیر کی، عثمان خواجہ نے سیاہ پٹی باندھنے سے قبل بورڈ اور آئی سی سی سے اجازت نہیں لی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق عثمان خواجہ نے آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی کی۔

واضح رہے کہ عثمان خواجہ نے فلسطینی عوام سے منفرد انداز میں اظہار یکجہتی کا فیصلہ کرتے ہوئے پرتھ ٹیسٹ میں سیاہ پٹی باندھ کر بیٹنگ کی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More