
الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کی حفاظت کیلیے سیکیورٹی مانگ لی
کراچی: الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران اور ان کے دفاتر میں سیکیورٹی کے لیے پولیس اہلکار بھی مانگ لیے۔
ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کورنگی کے ایس ایس پی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے
کہ 20 دسمبر سے عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ شروع ہوگا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ تمام ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں 3،3 جبکہ
ریٹرننگ افسران کو 1،1 پولیس اہلکار فراہم کیا جائے تاکہ کسی بھی ناخشگوار صورتحال سے بچا جاسکے۔