kohsar adart

7 برس سے لاپتہ پولیس اہلکار بھکاریوں کے گینگ کے قبضے سے بازیاب

 

راولپنڈی کے تھانہ سول لائنز کے علاقے سے 7 سال قبل لاپتہ ہونے والا سابق پولیس اہلکار مل گیا۔

7 برس سے لاپتہ پولیس اہلکار بھکاریوں کے گینگ کے قبضے سے بازیاب
7 برس سے لاپتہ پولیس اہلکار بھکاریوں کے گینگ کے قبضے سے بازیاب

 

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے سول لائنز کے علاقے سے لاپتہ ہونے والا سابق پولیس اہلکار مل گیا،

پولیس اہلکار ڈھیری حسن آباد سے ملا، جسے گینگ نے بھیک مانگنے کے کام پر لگا رکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں سوات میں چھت گرنےسے2کمسن بھائی دب کرجاں بحق

پولیس نے گینگ کی 3 خواتین بھی حراست میں لے لیں، جن میں 2 بہنیں ثمینہ اور مریم بھی شامل ہیں۔

گینگ کا تعلق سندھ کے علاقے سے ہے جبکہ ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

یاد رہے کہ سابق پولیس اہلکار مستقیم خالد 2006 میں پولیس میں بھرتی ہوا،

2011 میں طویل غیر حاضری پر نوکری سے برخاست ہوا تھا، سابق پولیس اہلکار 2016 سے لاپتہ تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More