kohsar adart

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کی مبینہ آڈیو لیک

 

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی ہے، جس میں وہ نامعلوم خاتون سے بات کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ بابراعظم نے 8 پلیرز کا گروپ بنا رکھا تھا، انہیں ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بننے کے لئے کہا تھا۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کی ایک نامعلوم خاتون سے بات کرنے کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی ہے، اس گفتگو میں وہ بابراعظم کو کپتانی سے ہٹانے کی وجہ بتارہے ہیں۔

نامعلوم خاتون بات کرتے ہوئے کہتی ہے کہ ہم شائقین ہیں ہم دیکھتے ہیں کہ کپتان صاحب اپنے دوستوں اور اپنے قریبیوں کو کھلانا شروع کردیتے ہیں۔ شاداب کی ٹیم میں کوئی جگہ نہیں بنتی۔ یہ نہیں ہونا چاہئے۔

خاتون کے جواب میں مبینہ طور پر ذکا اشرف کہتے ہیں اس وجہ سے پاکستان کرکٹ خراب ہورہی ہے۔

مبینہ آڈیو میں ایک اور نامعلوم شخص بھی بات کرتا ہے اور کہتا ہے کہ حسن علی کا بھی تو ایسا ہی تھا وہ ورلڈ کپ کھیل گیا۔

نامعلوم شخص کی بات کی نفی کرتے ہوئے خاتون کہتی ہے نہیں نہیں حسن تو اس لئے تھا کہ نسیم شاہ نہیں تھا ناں۔

اس دوران ذکا اشرف کہتے سنائی دیتے ہیں کہ حسن بھی تو بابر کا ہی دوست ہے۔ ذکا اشرف کے جواب میں وہی نامعلوم خاتون کہتی ہے نہیں نہیں ابو حسن تو اس لئے تھا کہ نسیم شاہ نہیں تھا۔

مبینہ آڈیو میں ذکااشرف کہہ رہے ہیں کہ کپتان بابر اعظم نے 8 پلیرز کا گروپ بنا رکھا تھا، ان کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بننے کیلئے کہا، تو انہوں نے کہا گھر والوں سے مشورہ کرکے بتاؤں گا، تاہم ہمارے پاس بیک اپ پلان تیار تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More