top header add
kohsar adart

بھارت کے سابق آرمی چیف پاک فوج کی بہادری کے معترف

 

بھارت کے فیلڈ مارشل سیم منیکشا 1971 کی جنگ میں پاکستان آرمی کی بہادری کے معترف نکلے، ان کا کہنا تھا کہ مشرقی پاکستان میں تعینات پاکستانی فوج نے جنگ نہایت بہادری سے لڑی، حالات پاک فوج کے حق میں نہیں تھے کیونکہ وہ اپنے فوجی اڈوں سے ہزاروں میل دور تھے

سابق بھارتی آرمی چیف نے 16 دسمبر 2020 میں بی بی سی کو انٹرویو میں پاک فوج کی تعریف کی تھی، سیم منیکشا نے پاک بھارت 1971 کی جنگ کے دوران ہندوستانی فوج کی کمان کی تھی۔

بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے سیم منیکشا سے پوچھا گیا کہ کیا آپ نے 1971 کی جنگ اس لیے جیتی تھی کہ پاکستانی فوجی قیادت نااہل تھی؟

جس پر سیم منیکشا نے جواباً کہا کہ مشرقی پاکستان میں تعینات پاکستانی فوج نے جنگ نہایت بہادری سے لڑی لیکن حالات پاک فوج کے حق میں نہیں تھے کیونکہ وہ اپنے فوجی اڈوں سے ہزاروں میل دور تھے۔

انھوں نے مزید کہا تھا کہ مشرقی پاکستان سے لڑنے کے لیے تعینات ہندوستانی فوجیوں کی تعداد مشرقی پاکستان میں پاکستانی فوجیوں کی تعداد سے کہیں زیادہ تھی۔

یاد رہے کہ 16 دسمبر 1971 تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جب پاکستان کو دشمنوں کی سازشوں نے دو لخت کر دیا، پاکستان کے وجود سے انکاری بھارت کی سازش نے جلتی پر تیل کا کام کیا اور مشرقی پاکستان بنگلہ دیش بن گیا۔

واضح رہے کہ بھارت میں سابق آرمی چیف فیلڈ مارشل سیم منیکشا کی زندگی پر “ سام بہادر “ کے نام سے فلم بھی بنائی گئی ہے۔ اس فلم میں سیم منیکشا کا کردار وکی کوشل نے نبھایا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More