مری، ایبٹ آباد میں برف باری، نظارے حسین ہوگئے
ملکہ کوہسار مری اور ایبٹ آباد میں اس سردی کی پہلی برفباری کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد کھنچی چلی آئی، ویک اینڈ پر سیر و تفریح جاری ہے۔
برفباری کے بعد وادی کے نظارے اور حسین ہوگئے، جبکہ زیارت میں بھی موسم کی پہلی برفباری شروع ہوگئی۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بارش اور برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
وادی نیلم آزاد کشمیر سمیت بالائی علاقوں میں بارش اور سیاحتی مقامات پر برفباری سے موسم مزید سرد ہوگیا۔
دوسری جانب کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں خنک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 14.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں شمال مشرق سے چلنے والی ہوا کی رفتار 8 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جن میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے۔