ڈیرہ اسماعیل خان،تھانہ درابن پر دہشت گردوں کا حملہ،3 اہلکار شہید
ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی تھانے سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید ہو گئے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہےکہ تھانہ درابن پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں نے تھانے کے مین گیٹ پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرائی،
یہ بھی پڑھیں کراچی؛دو گروپوں میں تصادم ،3افراد جاں بحق
حملے میں تھانے کی چھت گر گئی ہے، دہشت گردوں نے تھانے کے اندر گھسنے کی کوشش کی،
حملے میں 2 دہشت گرد بھی مارے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تھانے کے قریب فائرنگ جاری ہے، جبکہ حملے کے نتیجے میں 16 اہلکار زخمی ہو چکے ہیں،
زخمیوں کو ڈیرہ اسماعیل خان اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،
تحصیل درابن کی مکمل ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔