
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 2023ء کا ٹائٹل کراچی وائٹس نے جیت لیا
کراچی وائٹس نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 2023ء کے فائنل میچ میں ایبٹ آباد ریجنز کو 9 رنز سے شکست دے دی۔

کراچی میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میچ میں کراچی وائٹس کے 156 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ایبٹ آباد ریجنز کی ٹیم 146 رنز ہی بنا سکی۔
Winning Moments… Congratulations KHI Whites…!!! pic.twitter.com/wCM8TN8So5
— Salman Mahfooz (@crpian05) December 10, 2023
یہ بھی پڑھیں انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
کراچی وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 155 رنز بنائے تھے، کراچی وائٹس کی جانب سے خرم منظور 53 اور عمیر یوسف 36 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ایبٹ آباد کی جانب سے شہاب خان نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
✨ CHAMPIONS ✨
Karachi Whites earn their first-ever National T20 Cup title! ????#NationalT20 | #AajaMaidanMein | #ABTvKHIW pic.twitter.com/KogsX9IEkn
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 10, 2023
جوابی اننگز میں ایبٹ آباد ریجنز کی ٹیم 156 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی،
ایبٹ آباد ریجنز کے اعتزاز حبیب خان 43 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے
جبکہ احمد خان 19 اور فخر زمان نے 18 رنز کی اننگز کھیلی