top header add
kohsar adart

خدارا کوہ مری پر مزید کنکریٹ اور آبادی کا بوجھ نہ ڈالیں

سجاد الحسن عباسی

خطہ کوہسار کوہ مری کے خوبصورت ۔ دلکش گاؤں ۔۔۔۔ مسوٹ ۔
سمیت کوہ مری کی ثقافت، ماحول۔۔۔ آب وہوا۔ قدرتی و فطری مناظر ۔۔ قدرتی چشموں ۔ ندی نالوں۔ پگڈنڈیوں۔ جنگلوں و جنگلی حیاتیات کی سلامتی کو لاحق خطرات۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سے نبردآزما ہونے کے لئے ۔
سیاسی قیادت ۔۔زعماء کوہسار ۔سماجی کارکنوں سمیت درد دل
رکھنے والے احباب کیلئے توجہ طلب مسئلہ۔؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گزشتہ روز سابق ناظم ۔ عابد حسین عباسی  نے
مسوٹ میں بننے والی بلند وبالا عمارت کے بابت خطرات سے
آگاہ کیا۔۔۔ جس کی زد میں مسوٹ گاؤں کے بہت سارے گھرانے آرہے ہیں ۔۔۔
اس عمارت کی سیوریج ۔۔ سینی ٹیشن ۔۔ نیچے گاؤں کی پرائیویسی کے بابت سنجیدہ سوالات اٹھائے گئے۔۔۔۔۔۔ اور حکومتی اداروں کی غفلت و لاپروائی کے متعلق ۔ آگاہ کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیکن میں سمجھتا ہوں جب تک ۔۔ مقامی لوگ خوداس بگاڑ کے خلاف
کھڑے نہیں ہوں گےاور زمینیں بیچنے میں خوش حالی اور تیز رفتار ترقی
تلاش کرنے سے باز نہیں آہیں گے ۔۔۔ تب تک یہ مسلہ حل طلب رہے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میرا خیال ہےبغیر کسی پلاننگ ۔۔ میکنیزم ۔۔۔ قانون و ضابطے کے۔۔ خطہ کوہسار مری مسوٹ ۔ دریا گلی ۔ بھوربن ۔ کشمیری بازار ۔ موہڑہ عیسوال ۔ ڈنہ ۔ نیر گول ۔ مسیاڑی ۔ بانسری گلی ۔ نیو مری چاریان ۔ لوئر نمبل لکوٹ ۔ بروری میں بے تحاشہ تعمیرات ۔۔ آبادکاروں کی یلغار نے ماحولیاتی آلودگی کے ساتھ ساتھ  مقامی آبادیوں کی سیکیورٹی  ثقافت اور دینی ماحول۔۔ کو شدید خطرات سے دو چار کر دیا ہے۔۔

کوہ مری کا پہاڑ پہلے ہی مقامی آبادی کا زیادہ بوجھ اٹھائے ہوئے ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ضرورت سے زیادہ حکومتی ریسٹ ہاؤس۔ سرکاری گیسٹ ہاؤس ۔ فوجی چھاؤنیاں۔ سرکاری بنگلے۔ ججوں کے ریسٹ ہاؤسز کا بوجھ بھی اس کی کمر دہری کر رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔ لہٰذا مری کا پہاڑ مزید بوجھ۔  اٹھانے کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔۔
سڑکوں کی قلت اور بجلی کے انتہائی کمزور انفراسٹرکچر کے ساتھ ساتھ
قلت آب بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ پھرکوہ مری موسمیاتی تبدیلیوں کی زرد میں بھی ہے
کوہ مری پر مزید آبادیوں کا بوجھ ڈالنا اس کو تباہی کے دہانے پر پہچانے کے مترادف ہے ۔

زمینوں کی خرید وفروخت کے ساتھ منسلک لوگوں سے بھی دست بستہ گزارش ہے کہ وہ مقامی لوگوں کی زمینیں بیچنے سے اب تو اجتناب کریں،
ورنہ چند برس کے اندر اندرمقامی لوگ خطہ کوہسارمیں اجنبی بن جائیں گے ۔

Please don't load more concrete and population on Murree hills
خدارا کوہ مری پر مزید کنکریٹ اور آبادی کا بوجھ نہ ڈالیں
Community Verified icon
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More