top header add
kohsar adart

مری میں سوختہ لکڑی فراہم کرنےمیں حکومت ناکام۔عوام پریشان

 محکمہ جنگلات  کی جانب سے موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی برف باری  والے علاقوں کے مکینوں کے لیے  سرکاری نرخوں پر راشن کی  سوختہ لکڑی فراہم  کی جاتی ہے مگر اس بار ابھی تک راشن کی سوختہ لکڑی فراہم  نہ ہوسکی جس سے یہاں کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامناہے۔عوام نےڈپٹی کمشنر مری سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے ہر سال برف باری سے قبل دیہی علاقوں کے مکینوں کو راشن کی سوختہ لکڑی فراہم کی جاتی تھی لیکن مری  ضلع بننے کے بعد اس بار ابھی تک لکڑی کی فراہمی نہ ہوسکی۔
اس وقت مری  اور گردونواح کے متعددعلاقے شدیدسردی کی لپیٹ میں ہیں جبکہ شدید برفباری والی یونین کونسلوں میں  بھی سرکاری نرخ پر سوختی لکڑی تاحال فراہم نہ کئے جانے سے مکین اس مہنگائی کے دور میں سخت  پریشان ہیں۔
اہلیان علاقہ نے  ڈپٹی کمشنر  مری  آغاظہیر عباس شیراز ی سے  اپیل کی ہے کہ فوری طور پر برفباری والی یونین کونسلوں میں راشن کی سوختی لکڑ ی فراہمی کے احکامات جاری کریں  تاکہ شدید سرد موسم میں مشکلات کم ہو سکیں۔
Government failed to provide firewood in Murree,مری میں سوختہ لکڑی فراہم کرنے میں حکومت ناکام۔عوام پریشان
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More