kohsar adart

اسرائیلی بمباری میں 650 برس پرانی تاریخی مسجد شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج نے آثار قدیمہ پر حملہ کرتے ہوئے 650 سال پرانی العمری مسجد شہید کردی۔

اسرائیلی بمباری میں 650 برس پرانی تاریخی مسجد شہید
اسرائیلی بمباری میں 650 برس پرانی تاریخی مسجد شہید

خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے مسجد العودہ اور عثمان بن

کاشغر مسجد پر شدید بمباری کی گئی، رفاہ اور جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر بھی گولے برسائے گئے۔

صیہونی فورسز کے حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 350 سے زائد فلسطینی شہید

جبکہ سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں القسام بریگیڈز کا متعدد اسرائیلی کمانڈوز کی ہلاکت کا دعویٰ

یاد رہے کہ اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 17 ہزار 177 تک جا پہنچی

جبکہ 46 ہزار سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی فوج کا کہناہے اس نے غزہ میں 250 اہداف کو نشانہ بنایا اور زمینی آپریشن میں

اس کے مزید 2 فوجی مارے گئے جس کے بعد زمینی آپریشن میں ہلاک فوجیوں کی تعداد89 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں غزہ میں حماس کے ساتھ جھڑپیں،سابق اسرائیلی آرمی چیف کا بیٹا اور میجر مارا گیا

عرب میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کی قدیم اور سب سے بڑی مسجد پر بمباری کی اور اسے شہید کر دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں 650 سال قدیم العمری مسجد کو بمباری سے شہید کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں غزہ میں حماس کے خلاف لڑنے والے اسرائیلی فوجی اندھے ہونے لگے

قدس نیوز نیٹ ورک نے اسرائیل کی بمباری سے شہید ہونے والی العمری مسجد کی تصاویر شائع کی ہیں

جن کی الجزیرہ نے بھی تصدیق کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More