kohsar adart

ورسک روڈ پر نجی سکول کے قریب دھماکا، 4 افراد زخمی

پشاور: ورسک روڈ پر نجی سکول کے قریب دھماکا، بچوں سمیت 4 افراد زخمی
پشاور میں ورسک روڈ پر نجی بینک اور سکول کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ورسک روڈ پر نجی سکول کے قریب دھماکا، 4 افراد زخمی

پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے ورسک روڈ پر نجی بینک اور سکول کے قریب سڑک کنارے نصب دھماکا خیز مواد پھٹ گیا جس سے زور دار دھماکا ہوا، دھماکے سے بینک کے شیشے ٹوٹ گئے اور قریب موجود دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو ٹیمیں اور سکیورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے، ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا جبکہ سکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور یہ پتا لگایا جارہا ہے کہ دھماکا خیز مواد کب رکھا گیا اور یہ کس گاڑی میں لایا گیا۔

مقامی پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں نجی بینک کا عملہ مکمل طور پر محفوظ رہا۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے مطابق ورسک روڈ دھماکے میں 3 بچے اور ایک شخص زخمی ہوا، دھما کے 4 زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ زخمی بچوں کی عمر 7 سے 10 سال کے درمیان ہے اور دونوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ایس پی ورک ارشد خان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ دھماکا صبح 9 بجکر 10 منٹ پر ہوا

جس میں 4 کلو گرام بارود استعمال کیا گیا جبکہ دھماکے کا کون ٹارگٹ تھا یہ کہنا قبل از وقت ہو گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More