kohsar adart

انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے سے تباہی۔12 کوہ پیما ہلاک

انڈونیشیا کے مغربی صوبے سماٹرا میں آتش فشاں پھٹنے سے نکلنے والے لاوے نے ہر طرف تباہی پھلیلا دی جس کے نتیجے میں 12کوہ پیما ہلاک اور  ایک درجن لاپتہ ہوگئے۔ یہ کوہ پیما منظر دیکھنے کیلئے قریبی پہاڑ پر جمع ہوئے تھے، امدادی کارکنوں نے 3 کوہ پیماؤں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا، جبکہ لاپتہ کوہ پیماؤں کے بچنے کے امکانات بہت کم بتائے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے مغربی صوبے سماٹرا میں واقع 2,891 میٹر طویل آتش فشاں پھٹ گیا جس سے لاوا 3 کلومیٹر تک پھیل گیا۔ یہ منظر دیکھنے کے لیے 75 کوہ پیما پہاڑ پر موجود تھے۔ لاوے کے ٹھنڈے ہونے کے بعد کیے جانے والے امدادی کاموں کے دوران 3 کوہ پیماؤں کو بری طرح جھلسی ہوئی حالت میں بچالیا گیا جب کہ 49 کوہ پیما معمولی زخمی تھے۔ علاوہ ازیں 11 کوہ پیماؤں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

ہلاک ہونے والے کوہ پیماؤں کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ مزید 12 کوہ پیما تاحال لاپتا ہیں جن کے زندہ ملنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ آتش فشاں سے 3 کلومیٹر تک کے علاقے میں لاوے کی راکھ پھیلی ہوئی ہے اور دھویں کے بادل چھا گئے۔ کئی کاریں لاوے میں دب گئیں اور سڑکوں پر گڑھے پڑ گئے۔

خیال رہے کہ اس فعال ترین آتش فشاں کے پھٹنے کا سب سے ہلاکت خیز واقعہ اپریل 1979 میں پیش آیا تھا جس میں 60 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Destruction due to the eruption of a volcano in Indonesia. 12 climbers died,انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے سے تباہی۔12 کوہ پیما ہلاک 
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More