kohsar adart

شاداب خان دوران میچ انجری کا شکار

نیشنل ٹی20 کپ میں میچ کے دوران آل راؤنڈر شاداب خان انجری کا شکار ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق راولپنڈی اور سیالکوٹ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے شاداب کا پاؤں گیند پر آنے سے مڑ گیا جس کے باعث انہیں میدان سے باہر جانا پڑا۔
دونوں ٹیمیں کراچی کے یو بی ایل کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل تھیں تاہم سٹریچر نہ ہونے کی وجہ سے شاداب کو کندھے پر اٹھا کر میدان سے باہر لے جایا گیا، ڈریسنگ روم میں آل راؤنڈر شاداب خان کی انجری کا معائنہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹر ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں راولپنڈی کی قیادت کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More