top header add
kohsar adart

خیبر پختونخوا میں 4 ہزار پرائمری اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان

خیبر پختونخوا میں  صوبائی محکمہ تعلیم نے 4 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہےجس کیلئے  ضروری  منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔

اس حوالے سے موصولہ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں 4 ہزار 169 پرائمری اساتذہ کوپی ٹی سی کے ذریعے بھرتی کیا جائے گا۔ 35 کروڑ کی لاگت سے 489 خواندگی سنٹرز قائم کئے جائیں گے، محکمہ تعلیم کے مطابق سابق قبائلی اضلاع کے طلباکو وظائف دینے کے لیے 3 ارب 35 کروڑ مختص کئے جائیں گے۔

اس کے علاوہ ضم اضلاع میں دینی مدارس کی امداد کے لئے 2 کروڑ روپے جاری کئے جائیں گے ، قبائلی اضلاع میں آئندہ3سال کے دوران6لاکھ 3 ہزار 367 طلباکو مفت کتب اور اسکولز بیگ فراہم کئےجائیں گے۔ دستاویز میں مزید کہا گیا کہ 2کمروں والے اسکولوں کو مزید وسعت دینےکے لیے6 ارب مختص کئےگئےہیں، بغیر عمارت والے اسکولوں پر بھی 3 ارب روپے خرچ کئےجائیں گے۔ محکمہ تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ ضم اضلاع میں ڈراپ آؤٹ طلباکی شرح کم کرنے کے لیے 500 ملین روپے کی اسٹیشنری فراہم کی جائے گی، ڈراپ آؤٹ کی شرح میں کمی کے لیے کمیونٹی ایجوکیشن سینٹرز چلانے کے لیے 1 ارب روپےدرکارہیں، ضم اضلاع کی طالبات کواسکولوں میں لانے کے لئے 3 ارب کے وضائف دئیے جائیں گے۔

Announcement of recruitment of 4 thousand primary teachers in Khyber Pakhtunkhwa,خیبر پختونخوا میں 4 ہزار پرائمری اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More