حسن علی کی اہلیہ کو گول گپے کھیلاتے ہوئے ویڈیو وائرل
حسن علی کی اہلیہ کو گول گپے کھیلاتے ہوئے ویڈیو وائرل
پاکستان کے فاسٹ باؤلر حسن علی کا اپنی اہلیہ سامعہ کیلئے پروفیشنل گول گپے والا بننا مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق حسن علی فیملی کے ہمراہ معیاری وقت گزارنا بے حد پسند کرتے ہیں اور مختلف سیاحتی مقامات کا دورہ کرتے وقت وہ اپنی اہلیہ کا بھرپور خیال رکھتے ہیں،حال ہی میں حسن علی ورلڈ کپ کے بعد اپنی اہلیہ سامعہ کے ساتھ ہندوستان کی سیر میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔ یہ جوڑی نہ صرف سیاحتی مقامات کا دورہ کررہی ہے بلکہ مختلف انواع و اقسام کے مزیدار کھانوں سے بھی لطف اندوز ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔
بھارت میں معیاری وقت گزارتے ہوئے سامعہ حسن نے ایک ویڈیو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کی جس میں انہیں ایک ریسٹورنٹ میں گول گپے کھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس دلچسپ ویڈیو کے کیپشن میں سامعہ نے لکھا کہ ’خستہ پوری ، مسالے دار پانی ، میرا پانی پوری والا بہترین ہے‘۔اس ویڈیو میں حسن علی انتہائی پروفیشنل و پیار بھرے انداز میں بیوی کے لیے گول گپا تیار کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔
انہوں نے نہ صرف نفاست کے ساتھ گول گپا تیار کیا بلکہ اپنے ہاتھوں سے سامعہ کو کھلایا بھی.