
پی ٹی آئی کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی کے گھرپر چھاپہ
پی ٹی آئی کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی کے گھرپر چھاپہ
ایبٹ آباد پولیس نے رات گئے پی ٹی آئی کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی غضنفر علی عباسی کے گھرپر چھاپہ مارا ہے تاہم وہ گرفتار نہیں ہوسکے۔
چھاپے کے دوران پی ٹی آئی رہنما غضنفر علی عباسی گھر پر موجود نہیں تھے، گھر پر چھاپا مارنے کی ویڈیو اور تصاویر منظر عام پر آ گئی ہیں جس میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس کے اہلکار بغیر کسی وارنٹ گرفتاری اور لیڈی پولیس کے گھر کے اندر موجود ہیں۔
پولیس نے غضنفر عباسی کے اہل خانہ سے پوچھ گچھ کی، جس کے بعد پولیس واپس روانہ ہوگئی۔
اس حوالے سے رابطہ کرنے پر غضنفر علی عباسی نے ان کے گھر چھاپہ مارنے کی تصدیق کی جب گھر میں صرف خواتین موجود تھیں۔ غضنفر عباسی کا کہنا ہے کہ پولیس نے بغیر وارنٹ کے ان کے گھر پر چھاپہ مارا ہے جب کہ انہوں نے کوئی خلاف قانون کام نہیں کیا ہے۔