kohsar adart

اسرائیل نے جنگ میں وقفے اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کی منظوری دے دی

اسرائیل نے جنگ میں وقفے اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کی منظوری دے دی
اسرائیلی حکومت نے غزہ جنگ میں وقفے اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کی منظوری دے دی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق حماس کی قید سے 50 خواتین اور بچوں کو چار دنوں میں رہا کیا جائے گا، اس دوران جنگ میں وقفہ ہوگا۔
عرب میڈیا کے مطابق اس دوران اسرائیلی قید سے 150 فلسطینی بھی رہا کیے جائیں گے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے وقفے کے بعد حماس کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
کابینہ کے اجلاس میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ مشکل لیکن درست ہے۔
دوسری جانب حماس نے اپنے بیان میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More