
فیض احمد فیض ،قیام پاکستان کے بعد شاعری کا بڑا نام
(تحریر و تحقیق: میاں ساجد علی‘ علامہ اقبال سٹمپ سوسائٹی)
فیض ایشیا کی پہلی شخصیت تھے جنہیں لینن امن ایوارڈ سے نوازا گیا۔ کچھ حلقوں نے فیض کو علامہ اقبال کے مخالف کے طور پر پیش کیا جو کہ فیض اور اقبال دونوں سے کسی زیادتی سے کم نہیں۔
فیض خود اقبال کے بہت بڑے دلدادہ تھے جس کا اعتراف خود فیض نے ٹی وی اور ریڈیو کے بہت سے پروگراموں میں کیا۔
فیض نے اقبال کے فارسی مجموعہ پیام مشرق کی رباعیات کا منظوم اُردو ترجمہ بھی کیا ہے۔
فیض لکھتے ہیں کہ "اب یہ ثابت کرنے کی ضرورت باقی نہیں کہ علامہ اقبال مرحوم ہمارے دور کی سب سے اہم اور سب سے عظیم المرتبت ادبی شخصیت تھے”۔ فیض کا انتقال 20 نومبر 1984ء کو لاہور میں ہوا۔