
اسکارٹ لینڈ یارڈ پولیس میں تعینات یو سی بیروٹ کے نوجوان کا اعزاز
میٹرو پولیٹن سکارٹ لینڈ یارڈ
پولیس آفیسر حارث عباسی کا تعلق ایبٹ آباد کی یو سی بیروٹ کے گاؤں ترمٹھیاں سے ہے۔
آپ مرحوم ڈاکٹر محمد امین عباسی کے پوتے اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی میں سینیئر عہدے پر تعینات طلعت عباسی کے فرزند ہیں۔حارث عباسی نے انگلینڈ میں خطرناک مجرموں کی گرفتاری کے دوران بہادری، پیشہ ورانہ مہارت اور استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک معزز بورو کمانڈر کا تعریفی ایوارڈ اپنے نام کیا ۔
ایوارڈز کی تقریب لندن میں 10 نومبر 2023 کو منعقد ہوئی، جس میں بورو کمانڈر، سپرنٹنڈنٹ، سی ای او، کالج آف پولیسنگ اور ہیرو، برینٹ اور بارنیٹ کے میئرز شریک تھے۔
حارث عباسی کی یہ کامیابی سرکل بکوٹ اور خطہ کوہسار کے لیے بڑا اعزاز ہے۔