مری، خواتین کو چھیڑنے سے روکنے پر نوجوانوں کا پولیس پر حملہ
مری میں خواتین کو چھیڑنے سے منع کرنے پر اوباش نوجوانوں نے پولیس چوکی پر حملہ کردیا۔
نوجوانوں نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا جس سے کانسٹیبل زخمی ہوگیا ملزمان نے اہلکاروں سے سرکاری اسلحہ، موبائل فونز بھی چھین لیے، جس کے بعد تھانہ مری پولیس نے 8 نامزد اور 20 نامعلوم افراد کےخلاف مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ملزمان کو خواتین پر نازیبا جملے کسنے اور تنگ کرنے سے منع کرنے پر پیش آیا،
ملزمان نے پولیس چوکی میں داخل ہو کر پولیس اہلکاروں پر تشدد بھی کیا،
ملزمان نے آہنی راڈ مار کر کانسٹیبل منصور احمد کو شدید زخمی کر دیا۔
مقدمے میں حسن، محسن، عصمت، انس، صدام، ارشاد سبحان اور ذاکر کو نامزد کیا گیا ہے۔