kohsar adart

یو سی بیروٹ کی شادی شدہ خاتون راولپنڈی میں قتل

ایبٹ آباد یو سی بیروٹ سے تعلق رکھنے والی شادی شدہ خاتون راولپنڈی میں گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی۔ صادق آباد پولیس نے متوفیہ کے شوہر واجد عباسی کو قتل کے شبے میں حراست میں لے لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم واجد نے 15 پر اطلاع دی کہ میری اہلیہ نے خودکشی کر لی ہے ,جب پولیس موقع پر پہنچی تو مقتولہ کے ماموں شفیق نے کہا کہ پولیس کو اطلاع دینے والا اس کا شوہر ہی قاتل ہے جس پر پولیس نے ملزم واجد کو گرفتار کر لیا۔

مقتولہ کا تعلق ویلج کونسل لونگال سے ہے اور وه یو سی بیروٹ کی وی سی ترمٹھیاں میں بیاہی ہوئی تھی۔ صادق آباد پولیس واردات کی تفتیش کر رہی ہے۔

مقتولہ کا پوسٹ مارٹم مکمل ہو گیا ہے جس کے بعد میت بنگش کالونی میں مرحومہ کے بھائی اسد عباسی کے گھر منتقل کر دی گئی ہے جہاں رات 12 بجے نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More